بنگلور، 25 اگست(ایس او نیو ز/آئی این ایس انڈیا) وزیر داخلہ کو قلمدان کو لے کر بی جے پی کے دو قائدین میں رسہ کشی جاری۔بی ایس یدی یورپا کی اقتدار والی کابینہ میں ابھی قلمدانوں کی تقسیم ہی نہیں ہوئی وزراء میں قلمدانوں کو لے کر رسہ کشی جاری ہے۔سابق وزیر داخلہ مسٹر آر اشوک وزیر داخلہ کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ کا قلمدان دینے کی ضِد کررہے ہیں تو وہیں بی جے پی کے اور ایک قائد مسٹر شری راملو بھی وزیر داخلہ کا قلمدان حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔بی ایس یدی یورپا کو قلمدانوں کی تقسیم کو لے کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انھوں نے آج صحافیوں سے کہا کہ وہ نئی دہلی میں پارٹی ہائی کمان کے ذمہ داران سے قلمدانوں کی تقسیم کے سلسلہ میں رابطہ میں ہیں۔ویسے قومی صدر مسٹر امیت شاہ کی جانب سے آج ہری جھنڈی ملنے والی ہے۔ دیکھنا ہے کہ کس کوکیا قلمدان حاصل ہوتا ہے۔